غزہ کے بچوں کی حالتِ زار اور تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں ـوزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وزیراعظم نے اسلام کے نام پر تشدد اور انتہاپسندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے اقدامات کا اسلام کی بنیادی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔
مذہب کے نام کا غلط استعمال اور من مانی تشریحات بالکل ناقابلِ قبول ہیں۔
​دوسری جانب، وزیراعظم نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے بچوں کی حالتِ زار اور تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں، جہاں بے گناہ اور محصور شہری شدید بھوک اور سخت سردی کے موسم میں بے یار و مددگار ہیں۔
​وزیراعظم نے اسرائیلی جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر خارجہ کو ہدایت کی کہ غزہ کے مظلوموں تک انسانی امداد کی فوری فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عالمی برادری کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں