تہران ( مانیڑنگ ڈیسک ) ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی روٹ سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا جانے کے باعث دھماکوں کا شکار ہو گئے ہیں۔
آئی آر جی سی کی بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ “سخت اقدامات” ایرانی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی اور اسٹریٹجک آبی گزرگاہ میں نافذ کردہ ایرانی ضوابط کی خلاف ورزیوں کا جواب ہیں۔
پاسداران انقلاب نے مزید خبردار کیا ہے کہ جو ٹینکرز ان کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے، ان کے خلاف “سخت ترین کارروائی” کی جائے گی۔