راولپنڈی، 15 نومبر ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب 14 نومبر 2026 کو جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ چکللا گیسژن، راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے، چیف آف آرمی سٹاف (COAS) اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF)، وزیرِ اطلاعات و نشریات، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔
پا ک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے دفتر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم ہمارے شہداء کی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ ان کی شجاعت، لگن اور وطنِ عزیز کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ فخر کا باعث رہے گی۔
بیا ن میں مذید کہا گیا ہے کہ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔