اسلام آباد (ویب ڈیسک) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف ماہرِ امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین اچکزئی پاکستان کارڈیک سوسائٹی کے کم عمر ترین صدر منتخب ہوگئے
انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ 55ویں سالانہ قومی کانفرنس کارڈیوکان 2026 کے دوران باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین اچکزئی اس وقت بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز کوئٹہ BICVD کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے امراضِ قلب کے جدید علاج، طبی تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ان کا انتخاب بلوچستان کے لیے ایک بڑا اعزاز اور صوبے کی طبی برادری کے لیے باعثِ فخر ہے۔