سبی( خبردار نیوز ) سبی میں ہرنائی پھاٹک پر قائم منی پیٹرول پمپ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے
جس نے آس پاس کے دکانوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے
اگ لگنے کے بعد پولیس اور لیویز کے اہلکار جاے وقوعہ پر پینچ گئے اور آگ بجھانے میں مدد کی فائر برگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر اگ بجھانے میں مصروف رہی
ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے