سرکاری نوکریاں نہیں دے سکتے، نوجوان ڈیجیٹل دنیا کے ذریعے اپنے علاقے میں روزگار کمائیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ان کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس بات کا بخوبی احساس تھا کہ دنیا اب مکمل طور پر ایک “ڈیجیٹل ورلڈ” بن چکی ہے، اس لیے ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کے مطابق نکھارنے (پالش کرنے) کی ضرورت تھی اور آج ہم اپنے نوجوانوں کو یہ سنہری موقع فراہم کر رہے ہیں۔
کوئٹہ میں بلوچستان ڈیجیٹل پرگرام کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت تمام نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں نہیں دے سکتی، تاہم ہم اپنی یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کو آگے لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ بلوچستان کا نوجوان اپنے ہی علاقے میں رہ کر باعزت روزگار کمائے اور نہ صرف خود کفیل ہو بلکہ دوسروں کے لیے بھی روزگار کا ذریعہ بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں