گندا پانی پینے سے لوگ بیماروں میں مبتلا ہورہے پیں، سینیٹر نسیمہ احسان

اسلام آباد ( خبردارنیوز ) کنوینیر شاہزیب درانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی ای پی اے اسلام آباد کی روال ڈیم سائٹ پر آلودگی

اور سیوریج سے متعلق مسائل پر کمیٹی کو بریفنگ دی

انہوں نے بتایا کہ روال ڈیم کا پانی روالپنڈی کو سپلائی ہوتا ہے

جس پر سنیٹر نسیمہ احسان نے کہا بارہ کہو، قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب نالوں کا گندا، سیورج کا پانی روال ڈیم میں گررہا ہےمیں خود وہاں جاکر دیکھ کر آئی ہوں،

گندا پانی پینے سے لوگ بیماروں باالخصوص واٹر بورن بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،

انہوں نے سوال کیا کہ کیا روال ڈیم محکمہ آبپاشی پنجاب کے ماتحت آتا ہے؟

جس پر ڈ جی ای پی اے نے بتایا کہ روال ڈیم مارگلہ ہل نیشنل پارک کا حصہ ہے ڈیم کی دیکھ بھال محکمہ آبپاشی کرتا ہے، جبکہ روالپنڈی میں ڈیم سے سپلائی ہونے والے پانی کی پہلے

ٹریٹمنٹ کی جاتی ہے، تاپ، واٹر سپلائی کے جو پائپس ہیں، ان کی ٹھیک سے دیکھ بھال نہیں ہورہی ہے،

بعدآزاں پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے روالپنڈی میں واٹر بورن بیماریوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں