
ژوب (نمائندہ خصوصی) ژوب کے علاقے شیرک کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ لیویز فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال ژوب منتقل کر دیا۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
مزید تحقیقات جاری ہیں۔