لورالائی ( خبردار نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 تا 30 اپریل منایا جارہا ہے جس کا مقصد نہ صرف بڑے پیمانے پر ویکسین سے محروم بچوں تک
اس کی رسائی کو ممکن بنانا بلکہ اس شعبے میں کام کرنے والے تمام “ہیلتھ ہیروز” کی خدمات کو سراہنا بھی ہے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر آج دنیا “دی بگ کیچ اپ” کی منزل کے حصول کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کر رہی ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ زیادہ سے
زیادہ لوگوں کو ویکسین کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں اگاہی اجاگر کرنے کے لیے محکمہ صحت لورالائی کی طرف سے آج ، اگاہی واک، کا اہتمام کیاگیا اگاہی واک میں او سی ایس ڈی اور اے پی ائی سٹاف اور ڈی ایچ
ہسپتال کے عاملہ نے شرکت کی
اس موقع پر ایک تقریب کا بھی انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تمام والدین سے گزارش کی ہے کہ اپنے نوعمر بچوں کو 12 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے
لگا