Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

وسیم اکرم نے انتقال کی جھوٹی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

وسیم اکرم نے انتقال کی جھوٹی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے فیک نیوز پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری آل راؤنڈر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی بے بنیاد افواہوں پر سخت ردعمل دیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے جھوٹی خبریں اور جعلی ویڈیوز پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، “ان لوگوں کو 21 توپوں کی سلامی جو سوشل میڈیا پر پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ زندہ ہیں۔”

وسیم اکرم نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے بنائی گئی ویڈیوز کی حقیقت چند لمحوں میں سامنے آ جاتی ہے، لیکن افسوس کہ بہت سے لوگ بغیر تصدیق ایسی خبروں پر یقین کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ جعلی ویڈیوز اور خبریں تیار کیں، اگر وہ اپنی صلاحیت مثبت کاموں میں استعمال کریں تو زندگی میں زیادہ کامیاب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی استعمال کی گئیں تاکہ جھوٹی خبر کو سچ ثابت کیا جا سکے۔ وسیم اکرم نے پنجابی کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “کھوتے پر کتابیں لاد دینے سے وہ عالم فاضل نہیں بن جاتا، اس کے لیے پڑھنا پڑتا ہے، اور نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔”

آخر میں وسیم اکرم نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی صحت کے لیے دعائیں کرنے اور تشویش کا اظہار کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *