ایران کی امریکہ کو شدید ترین تنبیہ: دھمکیوں پر عمل کی صورت میں خلیج سے تیل کی تمام ترسیل روکنے کا اعلان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ اور ایران کے درمیان زبانی جنگ اور عسکری کشیدگی میں انتہائی ہولناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایرانی اعلیٰ عسکری کمانڈ نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اپنی دھمکیوں پر عمل کیا تو ایران خلیج فارس سے دنیا بھر کو ہونے والی تیل کی تمام ترسیل کو مکمل طور پر روک دے گا۔
ایرانی اعلیٰ عسکری کمانڈ کے ترجمان نے واضح کیا کہ کسی بھی امریکی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ایران خطے میں موجود تیل، گیس، بجلی اور دیگر معاشی بنیادی ڈھانچے (Economic Infrastructure) کو نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔
دوسری جانب ایرانی افواج کے جاری کردہ ایک اور بیان میں امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ “امریکی صدر کی جانب سے بار بار دی جانے والی دھمکیاں محض تنازع کو بڑھا رہی ہیں، جو کہ صرف خطے اور اس سے باہر جنگ کے پھیلاؤ کا باعث بنیں گی۔”
ایرانی عسکری حکام کے ان سنسنی خیز اور سخت بیانات کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اچھال اور سفارتی حلقوں میں شدید تشویش لہر دوڑ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں