کوئٹہ (خبردار ڈیسک) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ’آپریشن رد الفتنہ 3‘ کے تحت دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع تربت کے علاقے جوسک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان کے عناصر کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ 
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع سے فرار ہونے والے دیگر دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے
جبکہ علاقے کو مکمل محفوظ بنانے کے لیے سرچ، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے تک یہ کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔