بلوچستان میں غذائی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے، اس کے تدارک کے لیے مربوط اور مشترکہ اقدامات ضروری ہیں، میر سرفراز بگٹی

و ئٹہ، 30 ستمبر حکومت بلوچستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مابین غذائی قلت کے خاتمے، غذائی تحفظ، غذائیت اور جاری پروگرامز میں وسعت و باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق*

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات

بلوچستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ورلڈ فوڈ پروگرام کے منصوبوں کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

حکومت بلوچستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مشترکہ اقدامات بلوچستان میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان میں غذائی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے، اس کے تدارک کے لیے مربوط اور مشترکہ اقدامات ضروری ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بچوں اور خواتین کو مناسب اور معیاری غذائیت کی فراہمی صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

حکومت بلوچستان غذائی تحفظ اور انسانی ترقی کے شعبوں میں عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مؤثر بنائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں