انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے، بخت کاکڑ

کوئٹہ (‌خبردار نیوز ) کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں گاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک حقیقی وفاقی جماعت ہے اور اس نے جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے منعقدہ ریلی میں سینکڑوں گاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک حقیقی وفاقی جماعت ہے، جس نے جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی اور قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 39 میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ صاف پانی، صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں۔
وزیر صحت بلوچستان نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے، عوام اب کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی اقدامات اور حقیقی ترقی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ مدت کے دوران حلقے کے عوام واضح اور مثبت تبدیلی محسوس کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں