کوئٹہ: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

کوئٹہ (خبردار رپورٹنگ )سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی جانب سے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں سپریم کورٹ کے ججز جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ہاشم خان کاکڑ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد کامران ملاخیل بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب کے دوران شرکاء نے جسٹس جمال خان مندوخیل کی جانب سے عدلیہ اور قانون کی بالادستی کے لیے انجام دی جانے والی گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں