کوئٹہ کے صحافیوں کا سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات صافین کے مسائل پر بات چیت

کوئٹہ ( پ ر )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے دوسرے مرحلے کی بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کردیا
بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب کے زیر اہتمام صحافی تحریک کے حوالے سے گول میز کانفرنس میں شرکت کیلئے بلوچستان کے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے گے
بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب کے وفد کی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر سے ملاقاتیں کرکے گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔
بی یو جے کے صدر منظور احمد رند اور صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید ، سنیئر نائب صدر پی ایف یو جے نورالہی بگٹی ، جنرل سیکرٹری بی یو جے شاہ حسین ترین ، سلیم شاہد ، جلال الدین نورزئی اور سیکرٹری فنانس بی یو جے عصمت امان سمالانی پر مشتمل وفد نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری سے ان کے دفاتر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔
وفد نے دونوں رہنماؤں کو پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کی ملک گیر احتجاجی تحریک ، بلوچستان سمیت ملک بھر صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں،بلوچستان میں ٹی وی چینلز کے بیورو دفاتر کی بندش ، پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کے خلاف مقدمات سمیت صحافیوں کو درپیش مسائل اور پی ایف یو جے و بی یو جے کے چارٹر آف ڈیمانڈ سے متعلق آگاہ کیا ۔
وفد نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر میر یونس وزیر زہری کو احتجاجی تحریک کے تسلسل میں بی یو جے کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں مجوزہ گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ بی یو جے اور پریس کلب کے وفد نے دونوں رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں میڈیا دفاتر کی بندش اور جبری برطرفیوں کے خلاف بلوچستان اسمبلی سے ایک قرار داد منظور کروائے دونوں رہنماؤں نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں