کوئٹہ ( خبردار نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کونے کونے میں عوام کو صحت کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر یں گے
یہ بات انہون نے آج سینیٹر سردار عمر گورگیج کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کے وفد کی ملاقات کے دوران کہی ہے ملاقات میں پارٹی
کی صوبائی سطح پر تنظیم نو سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کارکنان اور عہدے داران کے مسائل ضلعی سطح پر حل کیے جائیں گے ۔
کیونکہ پارٹی کے ورکرز اور عہدے داران ہمارا اثاثہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے منشور پر یقین رکھتی ہے پارٹی کو بلوچستان میں ڈویژنل اور ضلعی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے گا۔
صوبہ بھر میں صحت سمیت مفاد عامہ کے کاموں کو پوری طرح سے وسعت دی جائے گی اس کے علاوہ ہر ضلع میں اسپورٹس اور کلچرل سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے تسلی دی کہ پارٹی سطح پر تمام معاملات کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا اس مقصد کے لیے پارٹی کے تمام عہدیداران سے آئندہ ہفتے پارٹی امور سے متعلق ایک اور نشت
کی جائے گی۔
اس موقع پر تمام ڈویژنل و ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے وزیراعلیٰ کے عوامی خدمت کے وژن کو بھر پور سراہا ۔
ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جوگیزئی اور ڈویژنل صدور نے بھی شرکت کی