پشتو خوا ملی پارٹی کے سابق ایم پی اے مجید خان اچیکزی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 10 سال قید با مشقت کی سزا

کویٹہ(خبردار نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے ٹریفک سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کی ہلاکت کے کیس میں سابق رکنِ اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
عدالت نے ملزم کو 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سناتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے ٹریفک سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاکت کے کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا۔
جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے نچلی عدالت کا 4 ستمبر 2020 کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
عدالتِ عالیہ نے عبدالمجید اچکزئی کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 320 کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی ہے، جبکہ مقتول کے قانونی ورثاء کو دیت کی رقم ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے فی الوقت زیرِ ضمانت عبدالمجید اچکزئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مجرم کو فوری گرفتار کر کے سزا بھگتنے کے لیے جیل منتقل کیا جائے۔​

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں