صدر زرداری اورسرفراز بگٹی کا بارکھان میں 7 مسافروں کے قتل کی مذمت

اسلام آباد ( خبردار ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی بارکھان میں 7 مسافروں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بے گناہ افراد کا قتل بزدلانہ اور گھناؤنا

عمل ہے،

صدر مملکت کی جانب سے بدھ کو جاری ایک بیا ن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردعناصر امن اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ وہ بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندیٔ درجات کی دعااور جاں بحق ہونے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی

ادھروزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع بارکھان میں 7 معصوم اور بے گناہ مسافروں کا دہشت گردوں کے ہاتھوں پہیمانہ قتل قابل مذمت عمل کرتےہوے کہا ہے کہ دہشتگرد معصوم

اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں

انکے مطابق امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے اور اس کا سخت جواب دیا جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، و

دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ بارکھان واقعہ سیکیورٹی فورسز، بشمول ایف سی اور لیویز، جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں جس کے بعد سے سیکیورٹی فورسز دہشت

گردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں