بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپشتونخوا میں زلزلہ

اسلام آباد ( خبردار نیوز ) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کو دن 11 بجکر 50 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5 عشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوے گھروں سے باہر نکلے

محکہ زلزلہ پیماء کے مطا بق زلزلہ زیر زمین 94 کلومیٹر پرمحسوس کیا گیا ،

محکہ زلزلہ پیماء نے بتایا کہ زلزلے کے مرکز افغانستان اور تاجکستان سرحد تھا ،

پشاور سے نامہ نگار کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور ،صوابی، چارسدہ ، لوئی دیر ، نوشیرہ اور کوہاٹ میں بھی محسوس کیے گئے

جبکہ لاہور سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب کے مختلف شہریوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں ان میں فیصل آباد َ، ٹیکسلااور چینوٹ شامل ہیں

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرعلاقوں میں انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں