پولیو ورکرز پر فائرنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں-وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد( خبردار رپورٹ )‌ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع مہمند میں انسداد پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ہونے والی فائرنگ کی پرزور مذمت کی ہے۔
وزیر داخلہ نے اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار ہمارے صحت مند مستقبل کے لیے کوشاں ہیں اور ان پر فائرنگ کا واقعہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں