کوئٹہ پولیس کا 179 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کسٹم کے حوالے

کوئٹہ ( خبردار نیوز )بلوچستان پولیس نے صوبے کے مختلف علاقوں سے پکڑی جانے والی 179 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں آج کوئٹہ میں محکمہ کسٹم کے حوالے کیے ہیں

یہ بات چیف کلکٹر کسٹمز عبد الباسط اور آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے آج کوئٹہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی ہے

اس موقع پر چیف کلکٹر کسٹمز عبد الباسط نے آئی جی پولیس بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اسمگلنگ کے نتیجے میں ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے جس کے باعث وہ پولیس کے

ساتھ ملکر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت اسمگلنگ میں کمی دیکھنے کو ملی ہے اس کے باوجود اسمگلنگ کی روک تھام میں پولیس اور کسٹم کا تعاون جاری رہے گی

اور سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں سب نے مل کرنا ہ ہم سب کی زمہ داری ہے

چیف کلکٹر کا مذید کہنا تھا کہ سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں سے سمگلنگ کے ریشوں کی بڑی حد تک کمی آئی ہے

آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے میڈیا کو بتایا کہ آج 179 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں محکمہ کسٹم کے حوالے کیا ہے اور ان گاڑیوں کی وجہ سے 50 کروڑ سے زائد کا انکم سرکاری

خزانے میں جمع ہو جائے گا جبکہ اس سے پہلے بھی 9 سو سے زائد نان کسٹم گاڑیاں حوالے کئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں یوم تشکر منایا جارہا ہے اور بلوچستان پولیس کسی بھی قربانی دینے سے دریغ کرے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں