مستونگ میں مسلح افراد کا حملہ َ 1 راہگیر جان بحق 7 زخمی

ستونگ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے ضلع ستونگ کی ایک تحصیل میں مسلح افراد نے اچانک حملہ کیا ہے، جس کے دوران انہوں نے متعدد گاڑیوں کو نظر آتش کر دیا۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں کی تعداد کئی افراد پر مشتمل تھی جو بھاری اسلحے سے لیس تھے۔ انہوں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور سرکاری و نجی

املاک کو نشانہ بنایا۔

گاڑیوں کو نذرِ آتش، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

ڈی ایس پی مستونگ یونس مگسی کے مطابق  حملے میں اب تک ایک 16 سالاہ راہگیر بچہ جان بحق اور 7 افراد زخمی ہوے ہیں
جنہیں غوث بخش رہیسانی ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا ہے

جبکہ کہی گاڑیاڑیوں کو نقصان پہنچ چکا ہے

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق اب تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں دو دہشت گرد ہلاک اور 3 چ،زخمی ہوے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے

تحقیقات جاری، حملہ آوروں کی تلاش

ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں