بلوچستان میں امراضِ گردہ کے مریضوں کے لیے 28 ڈائلاسسز مراکز قائم کردیئے گئے ہیں، صوبائی وزیر صحت

کوئٹہ، 26 ستمبر 2026
چیف منسٹر انیشیٹوز کے تحت محکمہ صحت بلوچستان نے ضلع زیارت میں امراضِ گردہ کا ڈائلاسسز مرکز فعال کردیا، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے مطابق بلوچستان میں امراضِ گردہ کے مریضوں کے لیے 28 ڈائلاسسز مراکز قائم کردیئے گئے ہیں،
ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ باقی ماندہ اضلاع میں بھی رواں سال کے اختتام تک مزید ڈائلاسسز مراکز قائم اور فعال کردیئے جائیں گے،
انکے مطابق ڈائلاسسز مراکز کے قیام کا مقصد مریضوں کو اپنے علاقوں میں علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ
امراضِ گردہ کے مریضوں کو ڈائلاسسز کے لیے دور دراز شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا،
بخت محمد کاکڑ نے مزید کہا کہ زیارت میں فعال ڈائلاسسز مرکز پر مریضوں کو ڈائلاسسز سمیت ضروری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،
کیونکہ دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی سے مریضوں کو مقامی سطح پر بروقت علاج میسر آئے گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں