کوئٹہ ( خبردارنیوز ) ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے پشین میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
قربانیاں دی ہے
کوئٹہ میں ترجمان حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پشین میں پولیس کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی جتنی مذمت کی جاے وہ کم ہے
ترجمان نے حملے میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکتا۔ انکے مطابق بلوچستان
کی پولیس نے ہمشیہ صوبے میں امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہےانہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے
اس سے قبل ایس ایس پی پشین منظور بلیدی نے خبردار نیوز سے بات چیت کرتے ہوے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطالبق دھماکہ ریمورٹ بم کے ذریعے کیا گیا ہے
نامعلوم افراد کی جانب سے موٹرسائکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ ہوا ہے جس میں اب تک سی ٹی ڈی تھانہ کے ایس ایچ او اصغر چوہدری سمیت 5 افراد زخمی ہوچکے ہیں
جنہیں ہسپتال سے ابتدائی طبعی امداد ملنے کے بعد فارغ کردیا گیا
دھماکہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے