Daily Khabardar
July 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

نصیر آباد: ایس ایچ او کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

نصیر آباد (نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں دہشت گردی کی بزدلانہ کوشش ناکام ہو گئی۔ تھانہ میر حسن کے ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ

بنایا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، تھانہ میر حسن کے ایس ایچ او شاہن خان سولنگی اپنی ٹیم کے ہمراہ سرکاری موبائل گاڑی میں معمول کے گشت پر تھے کہ واحد بخش پل کے مقام پر سڑک کنارے

نصب ایک طاقتور ریموٹ کنٹرول بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز قریبی بستیوں میں بھی سنی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایس ایچ او شاہن خان سولنگی اور گاڑی میں موجود تمام پولیس اہلکار اس حملے میں محفوظ رہے۔ تاہم، دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی سرکاری گاڑی کو

جزوی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس نے واحد بخش پل اور گردونواح کے تمام راستوں کو سیل کر دیا ہے۔اور مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کو شواہد اکٹھے کرنے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے تاکہ بارودی مواد کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور اس طرح کے بزدلانہ حملے امن و امان کے قیام کی کوششوں کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔ ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں

لایا جائے گا۔

تاہم آخری اطلاع تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *