کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں مسلح افراد نے پولیس چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے پولیس کی بر وقت اور موثر جوابی کارروائی نے ناکام بنا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کے حملے پر چوکی پر تعینات اہلکاروں نے فوری جوابی حکمت عملی اپنائی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
واقعہ کے بعد علاقے میں مزید کشیدگی اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے
جبکہ سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔