حکومت کا ہاکی ٹیم کے غیر ملکی دوروں کے لیےفنڈز جاری

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور عالمی سطح پر کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے بڑا عملی قدم اٹھا لیا ہے۔ وفاقی حکومت نے

قومی ہاکی ٹیم کے آئندہ دورہ انگلینڈ اور بیلجیم کے لیے مطلوبہ فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے فنڈز کی بروقت فراہمی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق، ان فنڈز کا اجرا قومی کھیل کی بحالی کے سفر میں ایک اہم

سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا یہ تعاون عالمی سطح پر ہاکی کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے واضح کیا کہ پرو لیگ کے لیے فنڈز ملنے سے قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنے جوہر دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہیروز میدانِ عمل میں اترنے اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرجوش ہیں۔

ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز کا استعمال انتہائی شفاف اور مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جائے گا تاکہ قومی کھیل کو زیادہ

سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق، دورہ انگلینڈ اور بیلجیم کے میچوں کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا،

جس کے بعد ٹیم کی روانگی کے حوالے سے حتمی تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں