فیس بک صارفین کیلئے خوشخبری، میٹا کا مفت بلیو ٹک پروگرام متعارف

فیس بک صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، میٹا نے مفت ویری فکیشن بیج متعارف کرا دیا

سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے فیس بک کے اہل صارفین کے لیے بغیر کسی ماہانہ یا سالانہ فیس کے مفت ویری فکیشن بیج (بلیو ٹک) حاصل کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میٹا نے فروری 2023 میں Meta Verified کے نام سے بامعاوضہ سروس شروع کی تھی، جس کے ذریعے صارفین فیس ادا کرکے بلیو ٹک اور دیگر اضافی سہولیات حاصل کرتے تھے۔ اب کمپنی نے ایک نیا مفت ویری فکیشن پروگرام متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد حقیقی صارفین کی شناخت کی تصدیق کرنا ہے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارف کو صرف ایک سیلفی اپ لوڈ کرنا ہوگی، جسے جدید فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کی فیس بک پروفائل تصاویر سے ملا کر شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔ میٹا کے مطابق یہ عمل چند منٹوں میں مکمل ہو جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صرف 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ کامیاب تصدیق کے بعد صارف کے پروفائل پر ویری فکیشن بیج ظاہر ہوگا، جو فیس بک کی مختلف سروسز پر بھی نظر آئے گا۔

میٹا نے واضح کیا ہے کہ یہ مفت ویری فکیشن بیج صرف صارف کی شناخت کی تصدیق کے لیے ہوگا۔ اس کا تعلق کسی شخص کی شہرت، پیشہ ورانہ حیثیت یا عوامی شناخت سے نہیں ہوگا، بلکہ اس کا مقصد صرف یہ ثابت کرنا ہے کہ اکاؤنٹ ایک حقیقی فرد کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں