لورا لائی: درگ کے مقام پر ایدھی ایمبولینس پر فائرنگ، دو افراد زخمی
لورا لائی سے موسیٰ خیل، بلوچستان جاتے ہوئے درگ کے مقام پر میت لے جانے والی ایدھی ایمبولینس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں میت کے ہمراہ جانے والے دو افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے میں ایدھی ایمبولینس کا ڈرائیور محفوظ رہا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔