اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر
لیے گئے ہیں۔
شہر کے مختلف حساس اور گنجان آباد علاقوں میں پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر “گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز” کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ سرچ آپریشنز تھانہ سیکرٹریٹ، بھارہ کہو، کھنہ، شمس کالونی اور تھانہ سمبل کے علاقوں میں کیے گئے۔ زونل ایس پیز کی براہِ راست نگرانی میں ہونے والی اس
کارروائی میں مرد پولیس اہلکاروں کے ہمراہ لیڈیز پولیس نے بھی بھرپور حصہ لیا
اکہ گھروں کی تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو برقرار رکھا جا سکے۔
مشکوک پائے جانے پر 26 افراد اور 13 موٹر سائیکلوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھی کامیابی حاصل ہوئی، جہاں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 285 گرام “آئس” برآمد کر لی گئی۔
شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر
سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی غیر معمولی یا مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔