کوئٹہ، 19 ستمبر 2026
حکومت بلوچستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں اصلاحات کے نمایاں نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے
تاریخ میں پہلی بار صوبے کے دور افتادہ علاقے بیکڑ کی میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں 100 بڑی سرجریز کامیابی سے مکمل ہونے
میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے کیسز سمیت 100 بڑی سرجریز کامیابی سے کی گئیں
ہسپتال میں 24 گھنٹے آپریشن تھیٹر فعال، مریضوں کو ہنگامی اور خصوصی جراحی کی سہولیات دستیاب ہیں
مقامی سطح پر جراحی کی سہولیات کی فراہمی سے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر ہیں
100 بڑی سرجریز کی تکمیل ہسپتال کی طبی خدمات میں اہم پیش رفت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سہولیات کی دستیابی سے مریضوں کو علاج کے لیے طویل فاصلہ طے کرکے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑ رہاہے
انہوں نے کہا کہ میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال کی انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسنگ اور آپریشن تھیٹر ٹیم کی مسلسل کاوشوں سے اہم سنگ میل حاصل کرلیا ،
جبکہ بیکڑ میں 100 بڑی سرجریز کی تکمیل دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی بہتری کا مظہر ہے،
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کے قریب معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے،
خاص کر بیکڑ میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے آپریشنز کی مقامی سطح پر سہولت سے مریضوں کو بروقت علاج میسر آرہا ہے،
انہوں نے یقین دھانی کرائی کہ صحت کے شعبے میں سہولیات کو دور دراز علاقوں تک وسعت دے کر عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،