Daily Khabardar
July 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

ایران معاہدے کے لیے بے تاب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم انکشافات

واشنگٹن ( مانیڑنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، پاکستان اور عالمی سیاست کے حوالے سے سنسنی خیز دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت معاہدہ کرنے کے لیے

بری طرح بے تاب ہے اور اس کی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

ایک حالیہ بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں انتہائی کامیاب رہی ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنا تیل نہیں بیچ پا رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ جون میں کیے گئے حملوں نے ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کر دیا ہے اور اب ایران کی فضاؤں میں امریکی جہاز بلا روک ٹوک اڑ سکتے ہیں کیونکہ ان کا

دفاعی نظام ناکارہ ہو چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ “ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اور وہ ہر تیسرے دن جنگ روکنے کی التجا کرتا ہے۔”

ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بہت بڑی جنگ رکوائی جس میں 11 طیارے گر چکے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے 3 سے 5 کروڑ جانیں بچائیں۔ انہوں نے بتایا کہ 8 مختلف جنگیں رکوانے پر انہیں نوبل امن

انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایرانی خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو فون کر کے 8 خواتین کی پھانسی رکوائی جن میں سے 4 کو رہا کر دیا گیا ہے۔

فٹ بال کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر فیفا صدر چاہتے ہیں تو ایران کو امریکہ میں میچ کھیلنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکہ کو اب آبنائے

ہرمز کی ضرورت نہیں کیونکہ امریکہ کے پاس اپنا وافر تیل موجود ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *