کوئٹہ ( خبردار نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہاہے کہ اتحاد واتفاق سے ہی دشمن کو مات دی جاسکتی ہے ،
یوم استحصال کشمیر پر پوری پاکستانی عوام نے یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کو ایک مضبوط پیغام دیاہے کہ وہ کشمیریوں پر جاری مظالم پر کسی صورت میں خاموش نہیں رہیںنگے
،پیپلزپارٹی کے زیراہتمام شاندار ریلی و بلوچستان اسمبلی چوک پر بڑا جلسہ منعقد ہونے پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ کسی بھی معاشرے کی بہترین تشکیل کیلئے اتحاد واتفاق
امظاہرہ لازمی جز ہے اور اتحاد واتفاق کے ذریعے ہی دشمن کے سازشوں کوناکام بنایاجاسکتاہے
اور یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے شاندار ریلی اور پورے پاکستان کایک آواز بن کر کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے اکھٹے ہوئے اس احتجاج سے دنیا کوایک
مضبوط پیغام چلاگیاہے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان پر بھارتی جبر وظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتے رہیںگے ،
انہوں نے پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نواں کلی سے بلوچستان اسمبلی تک ریلی میں کارکنوں نے بھرپور شرکت کی بلکہ ایک بہترین نظم وضبط کا مظاہرہ کیا ۔