واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔
امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق ڈیموکریٹس نے اہم انتخابی معرکوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ انتخابی نتائج کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی ریاست مشی گن سے ڈیموکریٹک امیدوار رشیدہ طلیب نے بھی اپنی نشست برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ ریاست مینیسوٹا سے مسلم رکن کانگریس الہان عمر بھی دوبارہ منتخب ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب مشی گن میں امریکی سینیٹ کی نشست کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار عبدالسید اور ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ ابتدائی نتائج میں عبدالسید کو برتری حاصل ہے، تاہم ان کی کامیابی کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔
امریکی انتخابات کے نتائج کو ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بڑا سیاسی امتحان قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیموکریٹس کی کامیابی سے امریکی کانگریس میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے کا امکان ہے۔