کوئٹہ میں 5 ہزار مضر صحت قلفیوں کی بڑی کھیپ ناکارہ

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) ر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سبزل روڈ پر کارروائی، مضرِ صحت قلفیوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
حکام کے مطابق 5 ہزار سے زائد مضرِ صحت قلفیاں مارکیٹ میں فروخت سے قبل تحویل میں لے لی گئیں
غیر رجسٹرڈ اور بغیر لیبلنگ مضرِ صحت قلفیوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے جس کے باعث عوامی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر مضرِ صحت قلفیوں کا بڑا ذخیرہ ضبط کرلیا گیا
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے بتایا کہ بچوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، مضرِ صحت قلفیاں برآمد کرکے سپلائی چین کی کھوج جاری ہے تاکہ مضرِ صحت قلفیوں کے اصل ذرائع تک پہنچنے میں آسانی ہو-
انہوں نے کہاکہ غیر رجسٹرڈ قلفیوں کی خرید و فروخت پر نہ صرف سخت وارننگ دی جارہی ہے بلکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کی جارہی ہیں
ڈی جی کے مطابق بچوں کی صحت پر سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں، مضرِ صحت قلفیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی
غیر معیاری قلفیوں کی تیاری و ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں