مکران کوسٹل ہائی وے پرمسافر بس اور گیس باؤزر میں خوفناک تصادم 10 افراد جانبحق

گوادر(خبردار نیوز) گوادر میں کراچی ملانے والی مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول کے مقام پر مسافر بس اور گیس باؤزر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے
حادثے کے نتیجے میں دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حادثے میں 10افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ 27 افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح ایک مسافر بس تربت سے کراچی جا رہی تھی، جس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے، جبکہ گیس باؤزر کراچی سے گوادر کی جانب آ رہا تھا۔
بسول کے مقام پر دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حادثے میں اب تک 10افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بس کا ڈرائیور، کلینر، دو بچے اور خواتین سمیت 8 مسافر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں