کوئٹہ (بیورو رپورٹ): اسلام آباد ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے انسپکٹر زبیر احمد اپنے ایک دوست خلیل احمد سمیت کوئٹہ سے مبینہ طور پر لا پتہ ا ہو گئے ہیں، جن کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
لاپتا انسپکٹر زبیر احمد کے والد نصیر احمد کی مدعیت میں کوئٹہ کے تھانہ جناح ٹاؤن میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق انسپکٹر زبیر احمد ایک ماہ کی چھٹی پر اپنے گھر کوئٹہ آیا ہوا تھا کہ 21 جون کو اپنے دوست خلیل احمد کے ہمراہ گھر سے نکلا، تاہم وہ تاحال واپس نہیں لوٹا۔
اہل خانہ اور پولیس کے مطابق واقعہ 21 جون کو پیش آیا جبکہ مقدمہ 24 جون کو درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں لاپتا افراد کے موبائل فونز مسلسل بند جا رہے ہیں اور اہل خانہ کی تمام تر تلاش اور کوششوں کے باوجود اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد واقعے کی تفتیش جاری ہے اور دونوں لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مختلف زاویوں سے کام کیا جا رہا ہے، تاہم اب تک زبیر احمد اور خلیل احمد کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آ سکی ہے
اسلام آباد ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) کے انسپکٹر مبینہ طور پر کوئٹہ سے لاپتہ ا، اغوا کا مقدمہ درج

Leave a Reply