سانحہ سول ہسپتال کی دسویں برسی: 8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (اسپیشل رپورٹر): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ میں وکلاء، صحافیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانوں کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
​ایک بیان میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سانحہ 8 اگست کے زخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں۔ اس دلخراش واقعے میں دہشت گردی نے بلوچستان سے اس کے انتہائی قیمتی، نامور اور باصلاحیت افراد کو چھینا،
جس سے صوبہ ناقابلِ تلافی نقصان سے دوچار ہوا۔
​انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کے عوام اور ریاستی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں
اور شہداء کا یہ لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔
حکومتِ بلوچستان صوبے میں مکمل امن و استحکام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور دہشت گردی کے عفریت کے خلاف پوری قوت سے کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں