کوئٹہ ( خبردار نیوز 8 اہلِ بلوچستان کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار، بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں ،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی یوم استصال کشمیر کے موقع پر اپنے ویڈیوز پیغام میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مطابق ہونا چاہیے ،
خاص کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور کشمیری عوام کی شناخت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، عالمی برادری مؤثر کردار ادا کرے،
میر سرفراز بگٹی کے مطابق پاکستان اور بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ حکومتِ بلوچستان وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،