راولپنڈی (نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم ‘فتنہ الخوارج’ کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اس دوران اپنے دستوں کی فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے ضلع نارووال سے تعلق رکھنے والے کیپٹن حمزہ اکرم بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
یہ عناصر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ “عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی
اور غیر ملکی سرپرستی و معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔