بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن 15 خوارج ہلاک، گولہ بارود برآمد

کوئٹہ ( خبر دار نیوز )آپریشن “ردالفتنہ 3” کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 15 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ملک دشمن عناصر کے خلاف یہ کارروائیاں صوبے کے آٹھ اہم اضلاع مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں کی گئیں۔
ان کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں کل 15 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے ان کی نقل و حرکت بھی انتہائی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
عسکری حکام کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن “ردالفتنہ 3” کے تحت کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں