سیکیورٹی فورسزکا بلوچستان میں آپریشن5 دہشت گرد ہلاک

کویٹہ ( خبردار نیوز ) سیکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں آپریشنیں ردالفتنہ3 کے تحت فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ـ
سیکیورٹی فورسز کاآپریشن ردالفتنہ3 کے تحت پنجگور کلی سوران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ہے
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،متعدد زخمی ہوئے،
ہلاک دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ایک بڑی دہشتگردی کی کارروائی انجام دینے جا رہے تھے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے استعمال سے دہشت گردوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا،
اس کے علاؤہ 3 گاڑیاں،2 موٹرسائیکلیں، آئی ای ڈی ڈیوائس سمیت کالعدم تنظیم کاجھنڈابھی برآمد ہوا،
ہلاک دہشتگرد مقامی افراد کی لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں