بلوچستان اور پاکستان کا حال و مستقبل ایک ہے، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے: آرمی چیف

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کی سیاسی قیادت اور علاقائی عمائدین سے اہم ملاقات کی ہے،
جس کے دوران صوبے کی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
​ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان دشمن عناصر کی غیر ملکی سرپرستی یافتہ پراکسیز ہیں، جن کا مقصد خطے میں عدم استحکام پھیلانا ہے۔
​جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن، پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ریاست اور عوام مل کر تمام دشمن عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں