کوئٹہ: قبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، شناخت تاحال نہ ہوسکی

کوئٹہ: قبرانی روڈ بشیر چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قبرانی روڈ بشیر چوک کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش سڑک پر موجود ہے تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ مقتول کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ پر درج پتے کے مطابق وہ ایئرپورٹ روڈ، فرسٹ فیملی لائن جیکب آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص مقتول کو پہچانتا ہو یا اس کے اہل خانہ سے متعلق معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں