کوئٹہ ( خبردارنیو ز ) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی اور دو گاوں کو ملیا میٹ کردیا جس کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد کھلے آسمان تلے
رات گذارنے پر مجبور ہوئی اور سرچھپانے کےلیے حکومت سے فوری امداد کا مطالبہ کردیا
حکام کے مطابق سیلابی پانی کے باعث ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں رات کو ہونے والی طوفانی بارش اور سیلابی پانی سے کلی علی خیل اور بسوخیل شدید متاثرہوے ہیں کہی مکانات گرکرتباہ اور بچ جانے والے رہنے کے
قابل نہیں رہے
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ سعید دومڑ نے بتایا ہے کہ متعدد مکانات منہدم اور املاک کو نقصان پہنچا ہے ساتھ ہی سیلابی پانی میں بہہ جانے ایک باعث محمد اکرم نامی شخص کی موت واقع ہوئی
جس کے باعث دونوں گاوں کی ایک بڑی ابادی شدید متاثر اور رات بھر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوے ہیں
ان متاثرین نے حکومت سے فوری طور پر امدادی سامان اور خیمے فراہم کرنا کا مطالبہ کیا ہے
تاہم ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے کلی علی خیل اور کلی نواب ایاز میں دو کیمپ قائل کردیے گیے جہاں متاثرین میں کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پی دی ایم اے کی جانب
متاثرین کو خوراک اور دیگر اشیاء فراہم کی جارہی ہے