کوئٹہ(خبردار نیوز ) ایف سی بلوچستان اور سیکیورٹی فورسز نے آپریشن “رد الفتنہ 3” کے تحت ضلع پشین میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پشین کے علاقے سرانان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک گودام پر چھاپہ مارا اور وہاں موجود ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔
برآمد ہونے والے اسلحے میں درج ذیل اشیاء شامل ہیں:
۳ آر پی جی (RPGs)
۴ لائٹ مشین گنز (LMGs)
ایک عدد مشین گن
دستی بم اور راکٹس
بڑی تعداد میں مختلف اقسام کا گولہ بارود شامل ہیں
کارروائی کے بعد علاقے میں دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام اور دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک دشمن عناصر کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔