بلوچستان کے بلاک شناختی کارڈز کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا گیا

اسلام آباد: نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر جان محمد بلیدی نے مکران اور رخشان ڈویژن کے عوام کے بلاک شناختی کارڈز کا معاملہ سینیٹ میں اٹھاتے ہوئے حکومت سے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں شناختی کارڈز بلاک ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس سے ان کی روزمرہ زندگی اور مالی معاملات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت دیگر علاقوں سے مختلف ہے۔ قیامِ پاکستان سے قبل بلوچستان کی سرحدیں ایران اور افغانستان سے ملتی تھیں، جبکہ سرحد کے دونوں جانب آباد خاندانوں کے درمیان صدیوں پر محیط رشتہ داریاں اور سماجی تعلقات موجود ہیں۔

سینیٹر جان محمد بلیدی نے گوادر کی تاریخی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ ماضی میں سلطنتِ عمان کے زیرِ انتظام رہا، جس کے باعث بعض مقامی خاندانوں کے عمان کے ساتھ شہریت اور خاندانی تعلقات بھی قائم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں