بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں 4 دہشت گرد ہلاد ،میجروجاہت وحید شہید

اسلام آباد ( آئی ایس پی آر )بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ضلع قلات میں فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے کے دوران مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے میجر وجاہت وحید جامِ شہادت نوش کر گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع گوادر کے علاقے شادی کور، تحصیل پسنی اور ضلع قلات کے علاقے جٹک آباد میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
​آئی ایس پی آر کے مطابق، 18 اکتوبر کو ضلع قلات کے علاقے جٹک آباد میں ایک انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
​دوسری جانب، ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے شادی کور میں کلیئرنس آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دستے کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا گیا۔
اس دھماکے کے نتیجے میں بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر وجاہت وحید شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے میجر وجاہت وحید کی عمر 34 سال اور ان کا تعلق لاہور سے تھا۔
​آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز تاحال جاری ہیں۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پُرعزم ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں