سونے کی قیمتوں میں نیا اضافہ؛ فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گیا

سونے کی قیمتوں میں نیا اضافہ؛ فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گیا
کراچی( ویب ڈیسک)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا بڑھ کر 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 744 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا مہنگا ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے کا ہو گیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی عوامل مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں